کارساز حادثے میں جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا کو کتنی رقم ملی؟

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کارساز حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور نتاشا دانش کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق ورثا نے نتاشا دانش کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کردیا ہے۔

ذرائع کا یہ دعویٰ ہے کہ طے شدہ معاہدے کے بعد تناشا کے اہل خانہ نے مقتولہ آمنہ کے اہل خانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد دیت کے طور پر رقم ادا کردی ہے۔ ذرائع نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا کہ رقم کی ادائیگی پے آرڈر کے ذریعے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نتاشا دانش کو جیل میں کون کون سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟

تاہم دوسری طرف وکیل نتاشا دانش اور عدالت میں موجود فریقین اب تک دیت کی رقم دینے سے متعلق تصدیق نہیں کر رہے کہ کتنی رقم ادا کی گئی ہے۔

معاہدے کے مطابق جاں بحق آمنہ کے کسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائے گی۔ اسی طرح جو افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے تھے انہیں بھی الگ سے رقم ادا کردی گئی ہے اور دیت کا یہ معاہدہ قوانین کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل آج صبح کارساز حادثہ کیس میں جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا نے حلف نامے تیار کروا لیے تھے۔

مزید پڑھیں:کار ساز حادثہ کیس، نامزد ملزمہ نتاشا دانش کیخلاف عبوری چالان عدالت میں پیش

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے۔ ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ دیا ہے، ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے بالکل درست کہا ہے۔

مزید پڑھیں:کارساز حادثہ: نتاشا کا برطانوی لائسنس پاکستان میں ناقابل قبول نکلا

واضح رہے کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر 19 اگست 2024 کو ملزمہ نتاشا دانش نے ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار عارف اور ان کی بیٹی آمنہ کو اپنی ایس یو وی کار سے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔

ملزمہ کے وکیل نے عدالت میں اپنی مؤکل کو نفسیاتی مریض ثابت کرنے کی کوشش تھی تاہم جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ نے ملزمہ کو نفسیاتی اور دماغی طور پر تندرست قرار دیا تھا۔ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp