چیمپیئنز ون ڈے کپ: 5 کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان، بابر اعظم کو کسی ٹیم کی قیادت نہیں ملی

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 5 چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

سعود شکیل کو ڈولفنز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی لائنز، پینتھرز کی قیادت شاداب خان، اسٹالینز کی محمد حارث جبکہ محمد رضوان وولوز کی قیادت کے فرائض نبھائیں گے۔ کپتانوں کا تقرر 5 ٹیموں کے مینٹور کی جانب سے کیا گیا ہے۔ مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کے مینٹور ہیں۔

چیمپیئنز ون ڈے کپ میں ملک کے بہترین کرکٹرز شرکت کریں گے۔ 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے، سوائے 16 ستمبر کو لائنز بمقابلہ پینتھرز کے میچ کے، جو صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا اختتام 4 دنوں میں 3 پلے آف میچوں کے ساتھ ہوگا، اتوار 29 ستمبر کو فائنل میچ ہوگا۔ افتتاحی میچ میں مصباح الحق کی وولوز کا مقابلہ ثقلین مشتاق کی پینتھرز سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کب لیں گے؟ سابق کپتان سرفراز احمد نے بتادیا

بورڈ نے پانچوں ٹیموں کے ابتدائی اسکواڈز کا اعلان بھی کیا گیا ہے، ان کا انتخاب ٹیم کے مینٹورز نے 150 کھلاڑیوں کے ایک پول سے ڈرافٹ کے عمل کے ذریعے کیا تھا، جسے پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ کے بعد فراہم کیا تھا۔ 150 کھلاڑیوں میں سے 125 پچھلے 3 ڈومیسٹک سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے تھے، بقیہ 25 کھلاڑی وائلڈ کارڈ تھے، جن کا انتخاب ان کے تجربے اور گزشتہ تینوں سیزن میں پاکستان، پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

ہر ٹیم میں موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ڈولفنز میں سعود شکیل، فہیم اشرف اور سرفراز احمد۔ لائنز میں عبداللہ شفیق، عامر جمال، امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی۔ پینتھرز میں صائم ایوب، شاداب خان اور اسامہ میر۔ اسٹالینز میں ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حارث، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان جبکہ وولوز میں فخر زمان، افتخار احمد، محمد رضوان، نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی جو اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ان میں محمد نواز (ذاتی وجوہات)، عماد وسیم (غیر دستیاب)، ارشد اقبال، حسن علی، احسان اللہ اور محمد وسیم جونیئر (انجری کے بعد بحالی سے گزر رہے ہیں) شامل ہیں۔ عماد وسیم اس وقت سی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز چیمئنز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

کچھ کھلاڑیوں نے چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے کے آمادگی ظاہر نہیں کی۔ ان میں احمد شہزاد، محمد عباس اور عمر اکمل (کاؤنٹی کرکٹ)، اعظم خان، حارث سہیل، محمد عامر (سی پی ایل) میں شریک ہیں جبکہ فخر زمان، جو سی پی ایل میں بھی کھیل رہے ہیں 10 ستمبر کو واپس آئیں گے۔

ڈولفنز اسکواڈ

سعود شکیل (کپتان، کراچی)، آفتاب ابراہیم (کراچی)، آصف علی (فیصل آباد)، اویس علی (گوجرانوالہ)، فہیم اشرف (قصور)، کاشف علی (راولپنڈی)، میر حمزہ (کراچی)، محمد ہریرہ (سیالکوٹ)، محمد عباس آفریدی (پشاور)، محمد اخلاق (کاموکی)، محمد غازی غوری (کراچی)، محمد ریاض اللہ (پشاور)، نعمان علی (حیدرآباد)، قاسم اکرم (لاہور)، ثمین گل (جمرود)، سرفراز احمد (کراچی) )، صاحبزادہ فرحان (پشاور)، سفیان مقیم (کوٹلی)، عمر امین (راولپنڈی) اور عثمان قادر (لاہور)۔
مینٹور سرفراز احمد۔

لائنز اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان، پشاور)، عبداللہ شفیق (سیالکوٹ)، عامر جمال (اسلام آباد)، عامر یامین (ملتان)، فیصل اکرم (ملتان)، حسن نواز (اسلام آباد)، حنین شاہ (لاہور)، امام الحق (لاہور)، عمران بٹ (لاہور)، خوشدل شاہ (بنوں)، محمد اصغر (کراچی)، محمد عرفان خان (میانوالی)، محمد طحہٰ (کراچی)، عمیر بن یوسف (کراچی)، روحیل نذیر (اسلام آباد)، شہاب خان (مردان)، شرون سراج (ساہیوال)، سراج الدین (باجوڑ) اور وقار حسین (اوکاڑہ)۔
مینٹور وقار یونس۔

مزید پڑھیں:2027 ورلڈ کپ میں کوہلی اور روہت ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

پینتھرز اسکواڈ

شاداب خان (کپتان، اسلام آباد)، عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، احمد بشیر (لاہور)، علی اسفند (فیصل آباد)، علی رضا (شیخوپورہ)، عماد بٹ (سیالکوٹ)، عرفات منہاس (ملتان)، اذان اویس (سیالکوٹ ) حیدر علی (اٹک)، محمد حسنین (حیدرآباد)، محمد عمر (کراچی)، محمد ذیشان (فیصل آباد)، مبصرخان (راولپنڈی)، ریحان آفریدی (خیبر)، رضوان محمود (حیدرآباد)، صائم ایوب (کراچی)۔ عمر صدیق (لاہور)، اسامہ میر (سیالکوٹ)، عثمان خان (کراچی) اور عثمان صلاح الدین (لاہور)۔
مینٹور ثقلین مشتاق۔

اسٹالینز اسکواڈ

محمد حارث (کپتان، پشاور)، ابرار احمد (کراچی)، عادل امین (پشاور)، اعظم خان (پشاور)، بابر اعظم (لاہور)، حارث رؤف (اسلام آباد)، حسین طلعت (لاہور)، جہانداد خان (راولپنڈی) )، جنید علی (لاہور)، معاذ احمد صداقت (پشاور)، مہران ممتاز (راولپنڈی)، محمد علی (سیالکوٹ)، محمد عامر خان (سوات)، سعد خان (حیدرآباد)، شامل حسین (اسلام آباد)، شان مسعود (کراچی) )، طیب طاہر (سرائے عالمگیر)، عبید شاہ (لاہور)، یاسر خان (راولپنڈی) اور زمان خان (میرپور)
مینٹور۔ شعیب ملک

وولوز اسکواڈ

محمد رضوان (کپتان، پشاور)، فخر زمان (ایبٹ آباد)، عبدالصمد (فیصل آباد)، عاکف جاوید (فاٹا)، علی عثمان (ملتان)، بلاول بھٹی (مریدکے)، حسیب اللہ (پشین)، افتخار احمد (پشاور) کامران غلام (پشاور)، محمد فیضان (فیصل آباد)، محمد عمران جونیئر (پشاور)، محمد سرور آفریدی (فاٹا)، محمد عمران (خانیوال)، نسیم شاہ (لاہور)، نثار احمد (لاہور)، سلمان علی آغا (لاہور)، شاہنواز دھانی (لاڑکانہ)، زاہد محمود (دادو) اور زین عباس (ملتان)
مینٹور۔ مصباح الحق

شائقین کرکٹ چیمپیئنز ون ڈے کپ کے کتنے میچ مفت دیکھ سکیں گے؟

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر شائقین کرکٹ چیمپیئنز ون ڈے کپ کے آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے شہری کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں۔ عرصہ دراز کے بعد فیصل آباد میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

مزید پڑھیں:کرکٹ ورلڈکپ کے تشہیری پُتلے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا تھا کہچیمپیئنز لیگ کی کامیابی کے لیے پوری ٹیم کو ذمہ داری سے کام کرنا ہے، چیمپئنز لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

چیمپیئنز ون ڈے کپ کے لیے اقبال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش جاری

چیمپیئنز ون ڈے کپ میں ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی20 فارمیٹ کے تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اسٹیڈیم میں ڈریسنگ روم، شائقین کی چئیرز، گراؤنڈ اور اسکور بورڈ کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں کھیلا گیا تھا۔ اقبال اسٹیڈیم میں چیمپیئنز کپ کے سلسلہ میں ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔

چیمپیئنز ون ڈے کپ کا شیڈول

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp