پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
منگل کو سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت پانچ ہزار روپے اضافہ کے ساتھ 214500 روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 4288 روپے اضافہ کے ساتھ 183900 ر وپے رہی۔
22 قیراط سونے کے دی دس گرام نرخ 168575 روپے ریکارڈ کیے گئے۔
چار اپریل کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونا 12 ڈالر کے اضافہ سے 1982 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔
پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 100 روپے بڑھ کر 2450 اور فی دس گرام کی قیمت 85.74 روپے بڑھ کر 2100.48 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp