وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کے گھر پہنچ گئے، ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے گھر پہنچ گئے۔

شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیراعظم نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہاکہ دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان کا شمار شہباز شریف کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے، چوہدری نثار مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرچکے ہیں، لیکن دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستی کا رشتہ اب تک قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام

وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام

کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز

سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویض

بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟