سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب ایک بار پھر عہدے سے مستعفی

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب ایک بار پھر عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نام عہدے سے مستعفی ہونے کا خط لکھا اور کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کا سیکریٹری جنرل بنانے کے لیے میں آپ کا بے حد مشکور ہوں، اس سے قبل میں عہدے سے مستعفی ہوا تھا لیکن پارلیمانی پارٹی، کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا، تاہم اس بار بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے لکھا کہ پارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے پر عمران خان کا بے حد مشکور ہوں۔ میں نے بہت مشکل وقتوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی اور آپ کی متحرک قیادت میں بہت کچھ سیکھا۔ پی ٹی آئی ٹیم کام کرنے کے لیے بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور ہر شخص پاکستان اور پی ٹی آئی کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

’پی ٹی آئی ورکرز نے گزشتہ 2 سالوں میں بے پناہ مشکلات برداشت کیں لیکن وہ جھک نہیں پائے۔ انہوں نے جسمانی اذیتیں اور مالی مشکلات برداشت کیں لیکن پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے نظریے پر قائم رہے‘۔

عمر ایوب نے لکھا کہ وہ خاص طور پر بیرسٹر گوہر علی خان صاحب، سینیٹر شبلی فراز صاحب، اراکین پارلیمانی پارٹی، سیاسی جماعتوں کی طرف سے زبردست حمایت کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی عاجزانہ رائے میں، ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتے کیونکہ  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ اور میری قانونی لڑائی پوری توجہ کی متقاضی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ قومی اسمبلی میں جس حلقے کی میں نمائندگی کرتا ہوں اس کے علاوہ پارلیمانی کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے محسوس کرتا ہوں کہ پارٹی کے ڈھانچے کو منظم کرنے اور اس کے تحت کام کرنے کے لیے کوئی اور شخص سیکرٹری جنرل ہونا چاہیے۔ مستقبل قریب میں پی ٹی آئی کو انتخابات کے لیے تیار کرنے کے لیے آپ کی رہنمائی چاہیے ہوگی۔

عمر ایوب نے لکھا کہ اس لیے وہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اور چیئرمین سینٹرل فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی اور پاکستان کو جو نظریہ عمران خان نے دیا ہے اس کے مطابق کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمرایوب کا استعفیٰ نامنظور، مشکل میں ساتھ چھوڑنے والے قابل قبول نہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک بار پھر وہ اس اعتماد اور بھروسے کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں جو عمران خان نے ان پر ظاہر کیا ہے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو کیونکہ آپ انشاء اللہ جلد ہی وزیراعظم بن کر پاکستان کی قیادت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟