حکومتی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے تھے، تیمور جھگڑا، شوکت عزیز کی آڈیو میں ساری بات واضح ہو چکی تھی۔ تاہم ن لیگ حکومت کے اہم معاشی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، آج مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ چکی ہے، پنجاب میں روٹی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 سال میں سب سے کم ہے، بلال اظہر کیانی

ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، نہ لیگ ہمیشہ معاشی استحکام اور ترقی کا سبب بنی ہے، ہم نے جب حکومت سنبھالی تو وہ پھولوں کا تاج نہیں تھی۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک ٹولہ انہیں بدنام کیے جا رہا ہے، ملک کی سلامتی پر کوئی انچ نہیں آنے دی جائے گی۔ موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود کام شروع کیا، اس کے باوجود 6 ماہ میں توقعات کے مطابق نتائج دیکھنے کو ملے۔

مزید پڑھیں: وی ایکسکلوسیو: عمران خان نے جان بوجھ کر آئی ایم ایف کا پروگرام خراب کیا: بلال اظہر کیانی

انہوں نے مزید کہا  کہ ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے، مہنگائی پہلی بار سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے، عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری ہے، بجلی کے بلوں میں عوام کو ایک بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت نے مشکلات کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی لائی ہے، پنجاب میں روٹی سستی کی گئی ہے، معاشی اعشاریے منفی سے مثبت ہوئے ہیں، آئندہ عوام حکومتی اقدامات میں مزید بہتری دیکھیں گے۔ ن لیگ ہمیشہ کی طرح معاشی ترقی اور استحکام لائی اور مزید لانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی عمران خان کی نالائقی، چوری اور بد دیانتی کی وجہ سے ہے: بلال اظہر کیانی

انہوں نے کہا کہ یہ بات اٹل ہے کہ جس ملک کی معیشت بہتر ہو اس کا دفاع بھی مضبوط ہوتا ہے، پاکستان تبھی مضبوط ہو گا جب معاشی طور پر مستحکم ہو گا، یہی وجہ ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری ن لیگ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ 2025 کے اختتام تک ہم مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ پر لائیں گے اور آج ہم 2025 سے قبل ہی مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ آج 23 فیصد والی مہنگائی 9 فیصد پر ہے۔ مہنگائی میں کمی ن لیگ کے منشور کا ہم جزو بھی تھا اور قوم سے وعدہ بھی کیا گیا تھا۔

بلال اظہر کیانی نے معیشت کی تباہی کا الزام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا معاہدہ سبوتاث کیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے جاتے جاتے ملک کو ڈیفالٹ کی نہج پر پہنچا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہوں، اس حوالے سے حقیقت تیمور جھگڑا، شوکت عزیز کی آڈیو میں عیاں ہو گئی تھی۔ اب پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟