کانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی گولڈ میڈل کیوں نہ جیت سکے؟اتھلیٹ نے وجوہات بتا دیں

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ حیدرعلی کا کہنا ہے کہ ان کی پوری کوشش تھی کہ وہ گولڈ میڈیل جیتیں لیکن ان کی قسمت میں برونز میڈل ہی تھا، آئندہ پوری کوشش کروں گا کہ ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتوں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ حیدر علی کو مبارکباد

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایتھلیٹ حیدرعلی نے کہا کہ وہ فائنل مقابلے میں جس جگہ کھڑے ہوکر ڈسکس پھینک رہے تھے وہ ملائم نہیں تھی، ان کا پاؤں ڈسکس پھیکتے وقت گھومنے کی  بجائے زمین میں پھنس رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں جس جگہ ٹریننگ کرتا تھا، وہ کافی ملائم تھی، اس فرق کی وجہ سے فاؤل ہوئے، جس اسٹیڈیم میں ایونٹ تھا وہاں ایونٹ سے پہلے پریکٹس کی اجازت بھی نہیں تھی۔‘

یہ بھی پڑھیں: پیرا لمپکس: پاکستان کےحیدر علی برونز میڈل جیتنے میں کامیاب

یاد رہے کہ گزشت روز پیرالمپک گیمز میں ڈسک تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تھے، اُنہو ں نے 52.54 کی تھرو کے ساتھ تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

یہ ایونٹ اُزبکستان کے ٹولیبائے نے 57.28 کی تھرو کے ساتھ جیتا ، کینیڈا کے جیسی زیسیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ حیدر علی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنے والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بن گیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟