پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پولیس کے خلاف عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کو حکم دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں نہ کیے جانے کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:کہا گیا کہ جلسہ 8 ستمبر کو کرلیں مگر اب راستے بند کیے جارہے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے کارکنوں نے سیشن عدالت راولپنڈی میں درخواست میں شکایات کی تھی کہ پی ٹی آئی کے جلسہ میں شریک ہونے سے روکنے کے لیے پولیس کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ درخواست انصاف لائرز فورم کے صدر رضوان اعوان کی جانب سے دائر کی گئی تھی

راولپنڈی سیشن عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وسیم انجم پی ٹی آئی کے کارکنوں کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ وہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں نہ کیے جانے کو یقینی بنائیں۔

یہ پڑھیں: جیل سے باہر آکر تمہیں اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی نیب تفتیشی آفیسر کو دھمکی

عدالت نے سی پی او کو یہ حکم بھی جاری کیا کہ وہ جلسے میں شرکت کےلیے جانے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے راستے میں رکاوٹیں بھی کھڑی نہ کریں، سی پی او کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کریں کہ وہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پُرامن جلسہ کرنا آئین اور قانون کے تحت ہر جماعت کا بنیادی حق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں