پی ٹی آئی کارکنان کو پیشگی مبارکباد، مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ ڈرامے چھوڑیں ہمیں ہمارا حق دیں، اسلام آباد انتظامیہ نے خود جلسے کا این او سی دیا ہے، جھوٹ بول کر لوگوں کوڈرایا جا رہا ہے، چاہے ایک بھی بندہ ہمارا جلسہ گاہ میں نا پہنچ سکے لیکن ہم کامیاب ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ آج میں پی ٹی آئی کارکنان کو پیشگی کامیابی کی مبارکباد دیتا ہوں، جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا ہے، جو اقدام آج کیے گئے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے ٹولے سےعوام جان چھڑانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ: جڑواں شہروں میں کنٹینرز کی بھرمار، سخت سیکیورٹی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات

بیرسٹر سیف نے کہا کہ رات سے اسلام آباد میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہر گلی بند کر دی گئی، ہمارے کارکنان کے گھروں میں رات سے چھاپے پڑ رہے ہیں، کل رات سے ہمارے قافلوں کو ہر جگہ روکا گیا، پنجاب سے آنے والوں کو راستے میں روکا جائیگا، مری سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہو رہا ہے، کنٹینرز کا کروڑوں کا کرایہ میری اور آپ کی جیب سے دیا جا رہا ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

’چیف الیکشن کمشنر کا احتساب کیا جائے، چیف جسٹس کو ایک منٹ کی بھی توسیع دی گئی تو ہم سڑکوں پر ہوں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پولیس کے خلاف عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہزاروں کی تعداد میں قافلے آرہے ہیں، جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کریں ہم پہنچیں گے، جلسہ کرنے دیں کوئی گڑ بڑ ہوئی تو انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟