جلسی کرلیں، ریاست کیخلاف منصوبہ بندی کی سزا تو ملے گی، مریم اورنگزیب

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں، جلسی کریں روئیں، پیٹیں یا چیخیں ماریں، سزا تو ملے گی۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9مئی کے مجرم نے دی، کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لیے بنایا گیا اور این آر او کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ: جڑواں شہروں میں کنٹینرز کی بھرمار، سخت سیکیورٹی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے این آر او بھی مانگتے ہیں اور جلسی بھی کرتے ہیں، جلسی 9مئی اور ریاست کیخلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لیے این آر او کی بھیک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب قانون کو چوروں کا قانون کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟ 190ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود این آر او لے کر بھاگنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کو پیشگی مبارکباد، مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی ہر روز این آر او کی بھیک مانگتا ہے، لیکن جرم کا حساب نہیں دیتا۔ جنہیں چور کہا جاتا تھا وہ خود اس شخص کے ظلم کا نشانہ بنے، ہر الزام کا جواب دیا، قید کاٹی اور عدالتوں سے سرفراز ہوئے جبکہ این آر او کی بھیک نہیں مانگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز تیاری کا اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا

وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، وطن واپس روانہ

واٹس ایپ چیٹ نے کروڑوں پاؤنڈز کا منشیات کا دھندا ٹھپ کروادیا، جانیے جرم و سزا کی یہ کہانی

ویڈیو

پختونخوا میں ایک فرد سالانہ کتنے کلو آٹا کھاتا ہے؟ صوبائی وزیر کا حیران کن بیان

اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ٹاسک فورس کی تجویز دیدی

پاکستان سعودی عرب کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی

کالم / تجزیہ

آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن

پاکستان کا سب سے قیمتی نعرہ

یہ وہ لاہور نہیں