حکومت پنجاب نے جماعت نہم اور گیارہویں کے نئے سال کا تعلیمی نصاب تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اتوار کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب کی وزارت تعلیم نے پنجاب کریکولرم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت چلنے والا جماعت نہم اور گیارہویں کا تعلیمی نصاب تبدیل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کریکولرم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کو جماعت نہم اور گیارہویں کے نئے سلیبس کے تحت کتابیں چھاپنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن پنجاب کریکولرم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے جاری کیا ہے، جس کے تحت آئندہ تعلیمی سال کے لیے نئی کتابیں چھپیں گی۔
نوٹیفکیشن کے تحت انگلش، اردو، اسلامیات، کمیسٹری، فزکس، ریاضی کاسلیبس تبدیل کیا گیا ہے۔ بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کا سلیبس بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جماعت دہم کے طالبعلم آئندہ نئے سلیبس کی مطالعہ پاکستان پڑھیں گے۔