2 بچوں کی ماں کو وزنی پتھر اٹھانے کا شوق کیوں چرایا؟

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خواتین زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ جنگ ہو یا کھیل یا پھر ریسرچ، ٹیکنالوجی، ادب اور فنون لطیفہ، خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا ہے۔ لیکن جب بات شوق کی جائے تو عام طور پر کہا جاتا ہے کہ خواتین کو شاپنگ کرنے یا باتیں کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔

تاہم اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ایسی باتوں کو بھی غلط ثابت کردیا ہے۔ 41 سالہ جیما ڈوہرٹی 2 بچوں کی ماں ہیں جنہوں نے شاپنگ یا باتیں کرنے بجائے وزنی پتھر اٹھانے کا عجیب و غریب شوق پال رکھا ہے۔

یہ بھ پڑھیں: گائے پر کیوں بھونکا، بھارتی شہری نے کتے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے جیما ڈوہرٹی نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وزنی پتھر اٹھانے میں ایسا کیا ہے لیکن مجھے یہ بے حد پسند ہے۔

جیما روزانہ اپنے گھر کے باہر پتھر اٹھانے کی مشق کرتی ہیں اور 120 کلوگرام سے زیادہ وزن کے پتھر بھی اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

جیما کا کہنا ہے کہ یہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن میں جب بھی کوئی وزنی پتھر اٹھاتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے، ایسا کرنے میں بعض اوقات میں زخمی بھی ہوجاتی ہوں، تب لوگ حیران ہوتے ہیں کہ میں ایسا کیوں کررہی ہوں۔

جیما نے بتایا، ’میری والدہ بھی مجھے کہتی ہیں کہ کیا تم کوئی اور شوق نہیں پال سکتی، وہ انہیں لگتا ہے کہ میں خود کو زخمی کرلوں گی یا میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوجاأں گی۔‘

انہوں نے بتایا کہ پتھر اٹھانے کے لیے ٹانگوں کو مضبوط ہونا اور وزن اٹھانے کی تکنیک پر عمل کرنا ضروری ہے وگرنہ چوٹ لگنے یا تکلیف میں مبتلا ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار ان کی انگلی زخمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھہیں: جب ویلز کے رہائشی کو بھڑوں سے بھڑنا مہنگا پڑگیا

جیما کا کہنا ہے، ’پتھر اٹھانا سفر پر جاتے ہوئے سوٹ کیس اٹھانے جیسا ہی ہے، لوگ مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ یہ ایک مضبوط عورت نہیں، یہ کچھ بھی نہیں اٹھا سکتی، لیکن جب میں یہ وزن اٹھاتی ہوں تو وہ حیران ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’تب مجھے لگتا ہے کہ میں بااختیار ہوں اور اپنے بچوں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کررہی ہوں، مجھے میری 2 بیٹیاں ہیں جنہیں میں بتا رہی ہوں کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں، وہ بھی اگر ارادہ کریں تو کچھ بھی کرسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل