معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا، جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی جریدے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ 37 برس کے ہوچکے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے، یہ مجھ پر واضح کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پاکستان سے باہر ہونے کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

معین علی کا کہنا تھا، ’میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے، میں نے اپنا کردار ادا کردیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہورہا ہوں، مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔‘

واضح رہے کہ معین علی نے 2014 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل کر انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں انگلینڈ کے ہمراہ ہوں گے

انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران مختلف فارمیٹس میں 6 ہزار 678 رنز بنائے اور 366 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 2019 میں ورلڈ کپ اور 2022 میں ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انگلینڈ کا حصہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp