عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1100 روپے کمی کے بعد 260400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 943 روپے کمی کے بعد 223251 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 204647 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 07 ڈالر کمی کے بعد 2490 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔