سوشل میڈیا سمیت مین اسٹریم میڈیا پر خبر گردش کررہی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ہے۔
خبر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سرفراز بگٹی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات میں اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔
بریکنگ 🚨
سرفراز بگٹی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات
ملاقات کے پی کے ہاؤس میں ہوئی pic.twitter.com/TGs9YRS2CQ
— Ameer Hamza (@AmeerHamzaVoice) September 9, 2024
اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں رہائش پذیر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تردید کردی ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ راستے بند ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا ہاؤس سے ہوتے ہوئے بلوچستان ہاؤس گیا، ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔