لاہور ہائیکورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو بطور چیئرمین نادرا بحال کردیا

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل  منیر افسر کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ واضح رہے کہ  6 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کو کالعدم قرار دیدیا تھا۔

آج صبح چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔سیکرٹری داخلہ کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں صدر پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری اور وزیر اعظم کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر کو اپیل میں فریق بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم دے دیا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ نے حقائق کے منافی فیصلہ دیا، سنگل بنچ کے سامنے دائر درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی۔ درخواست لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں ہوسکتی تھی، منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کو مارچ میں 3سال کی توسیع دی، عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا۔ اس درخواست میں شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا منیر افسر کی تقرری کو چیلنج کررکھا تھا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کو منظور کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صہیب مقصود کے ساتھ کروڑوں کا مبینہ فراڈ، حکومت پنجاب کی فوری کارروائی

بلوچستان کی شاہراہیں موت کی راہیں: 5 سال میں 77 ہزار حادثات، 1700 سے زائد اموات

جاپان میں پارلیمنٹ کے انتخابات، سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب

سپریم کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کا اجرا کردیا

ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’

ویڈیو

سعودی عرب کو 12 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت: کن شعبوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ