کچلاک بائی پاس پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچلاک بائی پاس پر نامعلوم افراد کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکاروں شہید ہوگئے ہیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کچلاک کے مغربی بائی پاس پر واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک اہکار زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے شہید اہلکاروں کے جسد خاکی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو بہترین علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت