آمنہ بلوچ، نئی سیکریٹری خارجہ کون ہیں؟

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آمنہ بلوچ نے بطور 33 ویں سیکرٹری خارجہ اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ پاکستان کی سیکریٹری خارجہ بننے والی دوسری خاتون ہیں، اس سے قبل تہمینہ جنجوعہ سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔

آمنہ بلوچ اس سے قبل بھی بیرون ممالک مخلتف پاکستانی مشن میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں، انہوں نے چین میں بطور کونسل جنرل اور ملائشیا میں ہائی کمشنر ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ کی جانب سے پارلیمنٹ کے لیے نئی ویزا نوٹ گائیڈ لائنز کا نفاذ

ایک تجربہ کار سفارت کار، سفیر آمنہ بلوچ نے اسلام آباد اور بیرون ممالک پاکستانی مشن میں کئی اہم ذمہ داریاں انجام دی ہیں,، انہوں نے 2014 سے 2017 تک چینگڈو، چین میں پاکستان کی قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ 2019 سے 2023 تک ملائشیا میں ہائی کمشنر رہنے کے بعد یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں 2023 سے 2024 تک سفیر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان 12 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے فارن اکنامک ٹریڈ اجلاس کی میزبانی کرے گا، دفتر خارجہ

سبکدوش ہونے والے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے وزارت خارجہ میں گزشتہ شب الوداعی تقریب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سمیت اپنے ساتھ کام کرنے والے تمام سفیروں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل