پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی گرفتاری پراسپیکرقومی اسمبلی نے کارروائی کرتے ہوئے سارجنٹ ایٹ آرمزسمیت 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔
پارلیمنٹ کی حدود سے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے معاملے میں پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں ناکامی پراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف سمیت 4 دیگر اہلکاروں کو 4 ماہ کے لیے معطل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ پارلیمنٹ سے کسی کو گرفتار نہیں کرسکتے، اسپیکر قومی اسمبلی کا آئی جی اسلام آباد کو تمام گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا حکم
اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر گزشتہ اتوار کو تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق غیرقانونی اقدامات پر پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی جن میں بیرسٹرگوہرخان، شیرافضل مروت، اور زبیر خان سمیت ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو اگلے روز گرفتار کرلیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر گزشتہ اتوار کو تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق غیرقانونی اقدامات پر پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی جن میں بیرسٹرگوہرخان، شیرافضل مروت، اور زبیر خان سمیت ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو اگلے روز گرفتار کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا، بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اسلام آباد سے گرفتار
پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ پیرکی شب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے پارٹی کے مجموعی طور پر 11 اراکین اسمبلی کوگرفتارکیا تھا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری پر عوامی تنقید کے بعد حکمراں اتحاد کے رہنماؤں کی جانب سے بھی اس کی مذمت کی کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا، جس کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو طلب کرکے تمام اراکین کی رہائی کا حکم دیا تھا۔