اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے علاوہ پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان کے قریب شادی والا کا علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران زلزلے کے دوسری بار جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے، فیصل آباد، سرگودھا، پنڈی بھٹیاں، سانگلہ ہل، ڈجکوٹ، ملتان، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، جھنگ، پیر محل، صفدر آباد، ملاکنڈ، ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان، لکی مروت اور کرم میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دکانوں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سوات سمیت خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابقریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp