سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق 11 ستمبر تک مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں واقع تمام ریسٹورنٹ اور تجارتی سر گرمیاں بند کر دی جائیں گی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارک کی حدود سے مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو نیوی گولف کلب کا قبضہ لینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کردی ہیں۔
مونال ریسٹورنٹ کی بندش پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تاسف پر مبنی رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، صارفین مارگلہ ہل پر قائم اس ریسٹورنٹ سے وابستہ یادیں شیئر کرتے ہو دکھ کا اظہار کر رہے ہیں، صبا نورین لکھتی ہیں کہ وہ ساری زندگی اس جگہ کو یاد کریں گی۔
Going to miss this place for life •••••#Monal #Islamabad pic.twitter.com/tQKA1sO001
— 𝚂𝙰𝙱𝙰 𝙽𝙰𝚄𝚁𝙴𝙴𝙽 (@sabazulq) September 10, 2024
ایکس ڈاٹ کام پر ایک صارف نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس بار مونال ریسٹورنٹ واقعی بند کر دیا گیا ہے جو ایک دور کا خاتمہ ہے، انہوں نے دریافت کیا ہے کہ اب وہ اپنے لاہوری رشتہ داروں کو کہاں لے کر جائیں گے؟
Monal 💔
End of an era
This time closed for real
Ab Lahore wale relatives ko kidhar ly jainge ☹️
Idc about La Montana and Gloria jeans branch much but it was jobs of people taken for what? pic.twitter.com/yiFw707iU9— This girl is on caffeine/🍉 (@sueme_idontcare) September 10, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ اسلام آباد ’مونال‘ کے بغیر کبھی بھی پہلے جیسا نہیں ہو گا۔
Islamabad will never be the same without " MONAL ". 🥲 pic.twitter.com/mQJJVqfG35
— Nawaz 🇵🇰 (@Rnawaz31888) September 10, 2024
ایک اور ایکس صارف ’یبو چینو‘ نے مونال کی بندش پر لکھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ مونال جانے کا خواب، خواب ہی رہ گیا۔
Apny shohar k saath monal jany ka sapna sapna hi reh gya 😔 https://t.co/e48E4RYDuc
— 🌷 (@yappuccino_) September 10, 2024
اسلام آبادیز نامی پیج نے ایکس ڈاٹ کام پر ایک تصویر، جس میں چند افراد زمین پر پہاڑی پرچٹائی بچھائے بیٹھے ہیں، پوسٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ 2025 میں مونال اس طرح نظر آئے گا۔
Monal in 2025 🌳#MargallaHills #Islamabad pic.twitter.com/F7g0dc1np7
— Islamabadies (@Islamabadies) September 6, 2024
جہاں کئی صارفین نے مونال کی بندش پر دکھ کا اظہار کیا وہیں تانیث فاطمہ نے قانون پسند ہونے کا ثبوت دیا، ایکس ڈاٹ کام پر انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد کے شہری کی حیثیت سے وہ کئی بار مونال گئی ہیں، جہاں سے ان کی بہت اچھی یادیں بھی وابستہ ہیں لیکن انہیں مونال کے بند ہونے کا دکھ نہیں ہے کیونکہ قانون کا احترام کیا گیا ہے۔
As an Islamabadi I have been to Monal many times and have so many good memories but I do not feel sad cause so gotta respect THE LAW🤷🏻♀️ pic.twitter.com/Yq7aHPqHbq
— تانیث فاطمہ (@FatimaTanees) September 10, 2024
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 11 جون 2024ء کو اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تمام تجارتی سرگرمیوں کو ختم کرنے اور وہاں واقع تین مشہور ریسٹورنٹ مونال، گلوریا جینز اور لا مونتانا کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں مونال کے مالکان کی درخواست پر انھیں 3 ماہ کا ریلیف دیا گیا تھا جو 11 ستمبر کو ختم ہو رہا ہے۔