کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی دوستی کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا جنہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے تعلقات کی خبریں بھی ایک بار پھر منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ تمنا بھاٹیا کے والدین اداکارہ پر جلد شادی کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماہ ستمبر میں کون سی بالی ووڈ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں؟

اداکارہ تمنا بھاٹیا اپنی لو لائف کے لیے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں، ان کی عبد الرزاق کے ساتھ ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جو زیورات کی دکان میں لی گئی تھی، تب سے صارفین کا خیال تھا کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ تمنا اور عبدالرزاق 2017 میں جیولری شاپ کے افتتاح کے لیے دبئی میں موجود تھے۔ لیکن اب اداکارہ ساتھی اداکار وجے ورما کے ساتھ تعلق میں ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ حال ہی میں نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی پروفیشنل زندگی سے متعلق گفتگو کرنے کے ساتھ محبت میں دھوکا کھانے سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ کا دوران انٹرویو کہنا تھا کہ زندگی میں انہوں نے دو بار دل ٹوٹنے کا تجربہ کیا ہے جو ان کی ذاتی ترقی کے لیے انتہائی اہم تھے۔ اداکارہ نے دل ٹوٹنے کا تجربہ شیئر کیا مگر انہوں نے ان لوگوں کے نام نہیں شیئر کیے جن کی وجہ سے انہیں تکلیف پہنچی۔

اداکارہ تمنا نے گزشتہ سال جون میں ’لسٹ اسٹوریز 2‘ کے ساتھی اداکار وجے ورما کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔ دونوں کو گزشتہ کئی ماہ تک ایک ساتھ دیکھا گیا اور اسی باعث دونوں کے افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا میں سرگرم تھیں، لیکن دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین تنازع کا حل اتنا آسان نہیں، ٹرمپ کا اعتراف، پاک بھارت جنگ رکوانے کا پھر ذکر

ٹیکساس: بم بنانے اور خودکش حملے کی دھمکی دینے والا افغان گرفتار

سعودی کابینہ نے مالی سال 2026 کے لیے 1.313 ٹریلین ریال کے بجٹ کی منظوری دے دی

لڑائی کی خواہش نہیں لیکن جنگ چھڑ گئی تو مکمل تیار ہیں، پیوٹن کی یورپی ممالک کو تنبیہ

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے امیر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی خالدہ ضیا کی عیادت

ویڈیو

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟