سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید شان مسعود کو نائب کپتان بنانا غلط فیصلہ قرار دیدیا۔
عاقب جاوید نے مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی، یہ ہونا نہیں چاہیے تھا، شاداب خان وائٹ بال کرکٹ کے نائب کپتان ہیں اگر وہ انجرڈ ہے تو پھر آپ کو نائب کپتان کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں تھی، بابر اعظم کو اگر کسی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر جانا پڑتا ہے تو کوئی سینئر ذمہ داری سنبھال لے جیسا کہ ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے ذمہ داری سنبھالی، اگر سرفراز ٹیم میں ہے تو وہ سنبھال لے ورنہ محمد رضوان سنبھال لیتا، شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے لگتا ہے کہ بابر اعظم اور بورڈ آن بورڈ نہیں، کپتان کے ارد گرد سب چلتا ہے، اس نے پلان کرنا اور اسی نے گراؤنڈ میں ٹیم کو کھلانا ہے، اس لیے کپتان کے ساتھ آن بورڈ ہونا چاہیے ۔
عاقب جاوید نے کہا کہ شاہد آفریدی نے ایک دو چیزیں اچھی کی ہیں ، سرفراز احمد کو واپس لائے ، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو لائے، ان کے بارے میں کچھ کہنے کے لیے وقت دینا ہو گا۔