لاہور ہائیکورٹ: ظل شاہ قتل اورجلاؤ گھیراؤ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے علی بلال عرف ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر ۔ حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا

 علی بلال عرف ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔

عدالت نے فوری طور پر جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کی تحریک انصاف کی استدعا مسترد کر دی اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے علی بلال عرف ظِل شاہ  کے قتل اور لاہور کے علاقہ زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ کیس سمیت 10 مقدمات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کی تشکلیل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کیا تھا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، فواد چودھری سمیت 11 رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی بنائی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کیا ہے۔

عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین اورظفراقبال منگن کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے عمران خان سمیت 11رہنماؤں کےخلاف جھوٹے اور بے بنیاد 10مقدمات درج کیے، ان مقدمات کی تحقیقات کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہوم سیکرٹری پنجاب نے جے آئی ٹی بنا دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں کن مقدمات کی تحقیقات ہو رہی ہیں مکمل تفصیلات سے لاعلم ہیں، ہمارے پاس ظل شاہ قتل سمیت دیگر مقدمات کےتمام شواہد، ثبوت اور گواہ موجود ہیں، عدالت جے آئی ٹی کی تشکیل کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ