ہونڈا موٹر سائیکل کا نیا سی جی 125 گولڈ ماڈل قسطوں پر بھی دستیاب، قیمت کیا ہے؟

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہونڈا نے موٹرسائیکل کا نیا ماڈل سی جی 125 گولڈ لانچ کردیا ہے۔

حال ہی میں ہونڈا نے گرافک ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کے ساتھ تمام ویریئنٹس کے لیے اپنے نئے ماڈل کی نقاب کشائی کی ہے، کمپنی نے تقریب کے دوران موٹر سائیکل کے ماڈل ہونڈا سی جی 125 گولڈ 2025 کی بھی نقاب کشائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا اور نسان کا مل کر الیکٹرک کار بنانے کا فیصلہ

ہونڈا موٹرسائیکل CG 125 اپنی پائیداری، بھروسے اور ایندھن کی کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے، موٹر سائیکل کا معیار اور حصوں کی دستیابی اس کی فروخت کو بڑھاتی ہیں، لوگ اس موٹر سائیکل کو اس کی آسان دیکھ بھال اور تیز رفتاری کی وجہ سے بھی ترجیع دیتے ہیں۔

اس میں 4 اسٹروک 125 cc  OHV ایئر کولڈ انجن، 5 اسپیڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ سیلف اسٹارٹ اور کِک اسٹارٹ دونوں خصوصیات ہیں۔

ہونڈا موٹر سائیکل سی جی 125 گولڈ کی قیمت کیا ہے؟

ستمبر 2024 تک ہونڈا سی جی 125 گولڈ کی قیمت پاکستان میں 2 لاکھ  92 ہزار 900 روپے ہے، جو ملک کے تمام شہروں میں یکساں قیمت ہے، اس سے پہلے ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 تھی، اس طرح نئے ماڈل کی قیمت پرانے ماڈل کے مقابلے میں 10 ہزار روپے زیادہ ہے۔

قسطوں پر بھی دستیاب

ہونڈا موٹرسائیکل کا مذکوہ نیا ماڈل قسطوں پر بھی دستیاب ہے، جو خریداد میزان بینک سے آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔

میزان بینک نے 3 سال کی آسان اقساط پر ہونڈا سی جی 125 گولڈ فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم خریدار ایک سالہ اقساط پر بھی یہ موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی بحران: ہونڈا کا پلانٹ بھی عارضی طور پر بند

ایک سالہ اقساط کے پلان کے تحت خریدار کو پیشگی 89 ہزار 670 روپے ادا کرنے ہوں گے، جس میں 1800 روپے پراسیسنگ کے بھی شامل ہیں، خریدار کو 20 ہزار 495 روپے قسط کی صورت میں ماہانہ وار ادا کرنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ویرات کوہلی نئے مالکان کے ساتھ بھی آر سی بی کے لیے آئی پی ایل کھیلیں گے؟

’8 کمرے، دیسی مرغی اور شہد‘، عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق نئے انکشافات

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبرز پورے کر لیے، رانا ثنااللہ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180 ٹن کھجوروں کی تقسیم

سینیٹری پیڈز پر بھاری ٹیکس کیخلاف لاہور کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

ویڈیو

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں