چارٹر آف پارلیمنٹ کے تحت تشکیل دی گئی کمیٹی میں کون سے حکومتی اور اپوزیشن ارکان شامل ہیں؟

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی چلانے کے لیے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

 قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور کارروائی کے طریقہ کار 2007 کے قاعدہ 244 (B) کے تحت قومی اسمبلی کے 11 ستمبر 2024 کے اجلاس میں منظور کی گئی تحریک کی تناظر میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چارٹر آف پارلیمنٹ، ایوان کی کارروائی چلانے کے لیے 16 رکنی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کمیٹی پارلیمان، اراکین پارلیمنٹ، آئین، قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اورکارروائی کے طریقہ کار 2007 اور قومی اسمبلی کی کارروائی کو مؤثر طریقے سے چلانے سے متعلق امور کو زیرغور لا کر سفارشات مرتب کرے گی۔

Special Committee 11sep by Syed Awad

 

کمیٹی وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل ہوگی، اس کمیٹی میں شامل وفاقی وزرا سینیٹر اسحاق ڈار،  خواجہ محمد آصف، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین اور عبدالعلیم خان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری، سینیئر پارلیمانی رہنما کیا کہتے ہیں؟

اراکین قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، سید امین الحق، محمد اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، مسٹر پولین، صاحبزادہ محمد حامد رضا، گوہر علی خان، محترمہ شاہدہ بیگم، محمد اختر مینگل، حمید حسین، محمود خان اچکزئی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ وزیر پارلیمانی امور کمیٹی کے ایکس آفیشو ممبر ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی چلانے کے لیے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز پیش کی تھی، جس کے بعد ایوان نے 16 رکنی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے