جوہی چاولہ بھارت کی امیر ترین اداکارہ بن گئیں، کُل مالیت کتنی ہوگئی؟

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ادارے ہورون انڈیا نے بھارت کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت میں امیر ترین افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس میں بالی ووڈ کے کئی فنکار بھی شامل ہیں۔

ہورون انڈیا رچ لسٹ 2024 کے مطابق بھارت میں ایک ہزار 539 افراد ایسے ہیں جن کے پاس ہزار کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 220 مزید بھارتی شہری امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے کُل اثاثے منظرِ عام پر آگئے، اداکار کے پاس کیا کچھ ہے؟

فہرست کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر ترین اداکار ہیں جن کے کُل اثاثوں کی مالیت 7300 کروڑ بھارتی روپے ہے جبکہ امیر ترین اداکارہ کے نام نے سب کو حیران کردیا ہے کیونکہ وہ اداکارہ نہ تو ایشوریا رائے ہیں، نہ پریانکا چوپڑا، نہ دیپیکا پڈوکون اور نہ ہی عالیہ بھٹ بلکہ وہ ماضی کی مقبول ترین بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ ہیں جو 4 ہزار 600 کروڑ  بھارتی روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

واضح رہے کہ جوہی چاولہ کے علاوہ کوئی دوسری بھارتی اداکارہ 1000 کروڑ کلب میں شامل نہیں ہے۔ 90 کی دہائی سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی جوہی چاولہ نے متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ جوہی چاولہ نے 1995 میں بھارتی صنعت کار جے مہتا سے شادی کی تھی جن سے اب ان کے 2 بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

جوہی چاولہ شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ میں پارٹنر ہیں اور آئی پی ایل کی امیر ترین ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی شریک مالک بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟