ہمیں گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، شیر افضل مروت

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طریقے سے گرفتاری ہوئی درست نہیں ہوا، انکے پاس وارنٹ نہیں تھا۔ ہمیں گرفتار نہیں اغوا کیا گیا۔علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا، بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اسلام آباد سے گرفتار

یہ بھی پڑھیں:

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں نے آئی جی کے حوالے سے ایک فقرہ کہا، انکی یہ ذمہ داری ہے یہاں لوگوں کو قانون کے مطابق انکے حقوق کا تحفظ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ آئی جی کے فرائض کے فرائض میں کہاں سے شامل ہو گیا کہ بیرسٹر گوہر کو دہشت گرد بنا دے۔

یہ گرفتاری نہیں ہمیں اغوا کیا گیا ہے

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے پتا نہیں تھا کہ یہ لوگ گرفتاری ڈالنے آئے ہیں، یہ گرفتاری نہیں ہمیں اغوا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی پرچہ نہیں تھا، نفری زیادہ ہونے کی وجہ سے زبردستی لے گئے۔ 8 تاریخ کے وقوعہ کا پرچہ انہوں نے 10 تاریخ کو دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی جلسہ: شیر افضل مروت آپے سے باہر، کارکن کو مُکّا جڑ دیا

شیر افضل مروت کا کہنا تھا یہ ہمیں مامو ں نہیں بنا سکتے، تھانے میں پولیس والوں کی یہی کوشش تھی ساری رات ہم جاگتے رہیں۔

لوگ اپنی پولیس سے محبت کرتے ہیں

انہوں نے کہا یہ بے ضمیر لوگوں کا پیشہ ہے، پولیس کے پیشے کو تقدس حامل ہے،لوگ اپنی پولیس سے محبت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بد قسمتی ہے سی ایس ایس کرنے باوجود کیسے کھلونے پیدا ہو جاتے ہیں۔سیاسی مقاصد کے لیے یہ لوگ اتنے زیادہ گر جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟