پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اعداد و شمار جاری

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو دیے جانے والے قرض کی توثیق جلد متوقع

اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5.62 کروڑ ڈالربڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر 6 ستمبر تک 14.79 ارب ڈالر رہے۔

مزید پڑھیے: آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا تو شرح نمو میں اضافے کی کوشش کریں گے، وزیراعظم

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.98 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.46 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.64 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد 5.32 ارب ڈالر رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp