ملائکہ اروڑا کے والد کی آخری رسومات ادا، کون سے بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی؟

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے  سوتیلے والد انیل مہتا کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ اس موقع پر ملائکہ کی والدہ جوائس پولی کارپ شدتِ غم سے نڈھال اور روتی ہوئی نظر آئیں جبکہ ملائکہ صدمے میں خاموش تھیں۔

انیل مہتا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کی نامور شخصیات بھی پہنچیں جن میں سیف علی خان، کرشمہ کپور، کرینہ کپور، سہیل خان، فرح خان، ساجد خان، گوہر خان، ارشد وارثی اور گرو رندھاوا سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

 ان کے علاوہ ملائکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان بھی اپنی دوسری بیوی شوریٰ خان کے ہمراہ انیل مہتا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

ارجن کپور خودکشی کی خبر ملنے کے بعد سے لے کر آخری رسومات میں بھی پیش پیش نظر آئے اور ملائکہ کے سائے کی طرح ان کے ساتھ نظر آئے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارجن کپور سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا جارہا ہے کیونکہ ملائکہ سے ان کا رشتہ حال ہی میں ختم ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان بھی 12 ستمبر کی رات اپنے باڈی گارڈز اور سیکیورٹی کے ساتھ ملائکہ اروڑا کے گھر پہنچے، اگرچہ ارباز خان سے طلاق کے بعد سے سلمان خان کبھی ملائکہ اروڑا کے ساتھ نظر نہیں آئے لیکن اداکارہ کے غم میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ثبوت دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اُن کی موت اونچائی سے چھلانگ لگانے کے باعث جسم پر لگنے والی چوٹوں اور متعدد زخموں کی وجہ سے ہوئی جوکہ خودکشی کے زمرے میں ہی آتی ہے۔

 ملائکہ اروڑا کے سوتیلے  والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ کر خودکشی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟