حکومت آئینی ترمیم کے لیے دھونس اور جبر سے نمبر پورے کرے گی، سلمان اکرم راجا

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے لیے دھونس اور جبر سے نمبر پورے کرے گی، صرف ایک شخص کو ملازمت پر رکھنے کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بشمول چیف جسٹس کسی کو بھی اس ترمیم کو قبول نہیں کرنا چاہیے، 5 ججوں میں سے منظور نظر جج کو چیف جسٹس لگانا عدلیہ کے ادارے کو تتر بتر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں نمبر پورے ہوچکے، کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کریں گے، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ روایت تھی کہ سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس بنایا جاتا تھا، جب ملک میں کوئی بڑا بینچ بنتا ہے تو چیف جسٹس اس کی سربراہی کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں، اگر ہمارے اراکین اسمبلی کو ڈرا دھمکا کر ساتھ ملا لیا گیا تو حکومت کے نمبر پورے ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے والے عمران خان سے کیا پوچھیں گے، وہ اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود ہینڈل نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم کل قومی اسمبلی میں پیش ہونے کا امکان، عدلیہ سے متعلق کیا تبدیلیاں زیرغور ہیں؟

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ حکومت نے 8 ستمبر کو ہونے والے اسلام آباد جلسے میں رکاوٹیں ڈالیں، ایک روز پہلے کالا قانون بنایا گیا کہ 7 بجے کے بعد جلسہ نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp