وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے نئے معاونین کے نام سامنے آگئے

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے نئے معاونین خصوصی اور مشیر کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مصور خان کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا معاون خصوصی برائے جنگلات، نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف اور محمد سہیل آفریدی کو معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کی بھیجی گئی سمری مسترد کردی

نوٹیفکیشن کے مطابق ہمایوں خان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات اور احتشام خان کو مشیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ (تقرری) ایکٹ 1989 کے سیکشن-3 کی ذیلی شق-3 کے تحت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیروں اور معاونین خصوصی کو محکمے تفویض کیے گئے ہیں۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر کی تعیناتی کی سمری مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور سیکیورٹی میٹنگ میں تھے اور جیمرز کی وجہ سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا، وزیر قانون خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں چھٹے مشیر کی تعیناتی کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت وزیراعلیٰ کو 5 سے زیادہ مشیر مقرر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

گورنر نے سمری وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھجواتے ہوئے لکھا تھا  کہ قانون کی رو سے سمری نامنظور کی جاتی ہے اور واپس بھجوائی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp