چیمپیئنز ون ڈے کپ : اسٹالینز نے لائنز کو 133 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمیئنز ون ڈے کپ کے دوسرے میچ میں اسٹالینز نے لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ون ڈے کپ کے دوسرے میچ میں اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لائنز کو 336 رنز کا بڑا ہدف دیا، اسٹالینز کی جانب سے شان مسعود نے 53 گیندوں پر 41 رنز بنائے، وہ فیصل کریم کی گیند پر بولڈ ہوئے، اسٹالینز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر خان تھے، یاسر خان صرف 13 رنز بنا سکے، وہ عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو شکست دے دی

اسٹالینز کی جانب سے بابراعظم نے 79 گیندوں پر 76 رنز کی شانداد اننگر کھیلی، بابراعظم کی اننگز میں 9 چوکے شامل ہیں، وہ شاہین آفریدی کی گیند پر فیصل اکرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اسٹالینز کی جانب سے طیب طاہر نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 72 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے۔

اسٹالینز کی جانب سے کپتان محمد حارث نے 36 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے اپنی تیز رفتار 55 رنز کے ساتھ اہم کردار ادا کیا، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا لیکن اپنی ٹیم کے اسکور کو 300 سے اوپر لے جانے میں ان کی اننگز اہم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے خوشخبری، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی نے موقف دے دیا

حسین طلعت نے اسٹالینز کی جانب سے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے، جہانداد خان نے 11 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔

لائنز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فیصل اکرم ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

جوابی اننگز میں لائنز کی ٹیم 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی، لائنز کی جانب سے امام الحق 78 رنز بنا کر نمایاں رہے، شارون سراج نے 28 اور عامر یامین نے 22 رنز بنائے۔

اسٹالینز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، محمد علی اور جہاندار خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp