محکمہ موسمیات کے مطابق پوسٹ مون سون اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے بارشوں کا پہلا سلسلہ 13 ستمبر کی رات سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوا جو وقفے وقفے سے 15 ستمبر تک جبکہ بلوچستان میں 14 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے چند مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، ہزارہ، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات، مینگورہ، لنڈی کوتل، تیمر گرہ، کالام، بٹ خیلہ، بٹگرام، ہنگو،کوہاٹ، درہ آدم خیل، پارا چنار، لکی مروت، بنوں، کرک، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی جنوبی وزیرستان سمیت تمام علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، کلرسیداں، بلکسر، چکوال، تلہ گنگ، پنڈی گھیب، جنڈ، میانوالی، وادی سون، کلرکہار، گجرخان، سہاوا، پنڈ دادنخان، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، ظفروال، شکرگڑھ، پھالیہ، لاہور، کامونکی، ننکانہ صاحب، گجرانوالہ، قصور، فیصل آباد، چنیوٹ، کوٹ مومن، چھوٹا ساہیوال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، نور پور، تھل، قائد آباد، لیہ، کوٹ ادو، جھنگ، ماڑی شاہ صغیرہ، تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، راولاکوٹ، کوٹلی، میر پور اور بھمبر سمیت تمام علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیامیر، استور، غذر، گھانچے اور شگر سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران پہاڑوں پر کہیں کہیں برف باری بھی ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب کی پہلی موسمیاتی پالیسی اور ایکشن پلان کی تیاری، مریم نوازشریف نے تاریخ رقم کردی
بلوچستان میں کوہلو، بارکھان، پیرکوہ، ڈیرہ بگٹی، رکنی، شیرانی، موسیٰ خیل، ہرنائی، لورالائی، خصدار، چاغی، تربت، پنجگور اور بدرنگ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
سندھ میں کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی پھلکی بارش کا امکان ہے۔