سوناکشی سنہا نے کیوں کہا کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے قاضی؟

ہفتہ 14 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی شادی شدہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال بالی ووڈ کی سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ جب ان دونوں کی شادی ہوئی تو خبریں گردش کرنے لگیں کہ سنہا خاندان سوناکشی اور ظہیر کی شادی سے ناخوش تھا۔ ایک انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اس بات کی وضاحت کچھ یوں کی تھی کہ جب اس نے ظہیر اقبال سے شادی کرنے کا اعلان کیا تو والد شتروگھن سنہا نے کہا تھا کہ جب میاں بیوی راضی ہو تو کیا کرے قاضی؟

اس بات کا اعتراف وہ پہلے بھی کرچکی ہیں لیکن حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے دوست اور اہل خانہ کو ظہیر اقبال کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں برسوں سے علم تھا۔ اپنے والد کے ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے والد بہت خوش تھے، وہ ظہیر سے پہلے بھی کئی بار مل چکے تھجے اور وہ اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سوناکشی کی شادی پر شتروگھن سنہا نے ’خاموش‘ رہنے کا کیوں کہا؟

سوناکشی نے مزید بتایا کہ ان کے والد اور شوہر ظہیر کی سالگرہ بھی آس پاس ہی آتی ہے، اداکارہ نے کہا کہ میرے والد کی سالگرہ 9 دسمبر کو ہے اور ظہیر کی سالگرہ 10 دسمبر کو ہے۔ انہوں نے اپنی ماں پونم کے ردعمل کے بارے میں بھی بات کی کہ وہ ظہیر کو پہلے سے جانتی تھیں، وہ پہلی شخص تھیں جن سے میں نے اپنے جذبات شیئر کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ولیمے میں کن بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی؟

واضح رہے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی گزشتہ 7سال سے ایک دوسرے کے ساتھ دوستی تھی، لیکن انہوں نے کبھی اسے عوامی سطح پر قبول نہیں کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں نے اپنی شادی کی خبر سے سب کو حیران کردیا۔ دونوں نے 23 جون کو ممبئی میں کورٹ میرج کی تھی اور پھر ایک شاندار استقبالیہ پارٹی کا انعقاد کیا جس میں انڈسٹری کے کئی نامور اداکاروں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp