قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دونوں اپنے متعلقہ اداروں کو بلائیں اور پوچھیں کس شخص کی ہدایات پر ان کے اہلکاروں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی تقریر پر تنقید کی، عمر ایوب نے کہا کہ بلاول بھٹو جب تقریر کررہے تھے تو مجھے پشتو کی کہاوت آگئی، جس کا مطلب ہے پانی کو گدلا کرنا۔
یہ بھی پڑھیں: ایجنسیوں کے ڈی جیز کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، عمر ایوب
یاد رہے کہ آج سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کیے گئے ہیں، عام طور پر ہفتے کے آخر میں بجٹ سیشن یا کسی حساس مسئلے کے لیے قومی اسمبلی یا سینیٹ کا اجلاس اجلاس طلب کیا جاتا ہے، لیکن آج بجٹ سیشن تو نہیں ہے، ایسے میں ہفتے کے آخر میں اجلاس بلائے گئے ہیں جو کہ خلاف معمول بات ہے۔