ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان پہلے سیمی فائنل میں چین سے ٹکرائے گا

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے پاکستان، چین، بھارت اور جنوبی کوریا سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پاکستان پہلے سیمی فائنل میں چین سے ٹکرائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں سیمی فائنل 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 ستمبر کو ممکنہ طور پر پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی۔ چین کے شہر ہولنبئیر میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف شکست گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی تھی۔

واضح رہے اس سے قبل بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔ ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت پانچویں اور پاکستان 16 ویں نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp