آئینی ترامیم مشن: مولانا نے خواجہ آصف کو حمایت کا یقین دلادیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس بھی جاری

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ تعداد پوری ہے اور آج ہی ترمیم پیش کی جائے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ادھر خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمانی امور کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بھی جاری ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں اور اپنے چیمبر میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

اس سے قبل ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،  اس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑاور وزیر داخلہ محسن نقوی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم نذیر تارڑ اور اسحاق ڈار اسپیکر چیمبر میں مشاورت کے بعد بلاول بھٹو کے پاس پہنچے، ملاقات میں خورشید شاہ اور نوید قمر بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ رات ہونے والی ملاقات پر اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، لیکن وقت کیوں تبدیل کیا گیا؟

رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں آئینی ترمیم کے مسودے پراتفاق رائے اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں نمبر گیم پر مشاورت کی، جس کے بعد وہ اسپیکر کے چیمبر سے روانہ ہوگئے۔

صحافی کے سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نمبر تو کب سے پورے ہیں، بلاول بھٹو سے ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی، مزید مشاورت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر عرفان صدیقی نے ن لیگی ارکان پارلیمنٹ کے نام مراسلہ کیوں لکھا؟

دوسری جانب یہ بھی رپورٹس آرہی ہیں کہ حکومتی وفد آئینی ترامیم کا مسودہ لے کر کچھ دیر میں مولانا فضل الرحمان کے پاس جائے گا، کیونکہ گزشتہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا تھا کہ ترامیم کا مسودہ انہیں نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی سمیت دیگر ارکان کچھ دیر میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے اور انہیں

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی ٹی آئی) بلاول بھٹو نے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارٹی اراکین شریک ہوئے، آصفہ بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔

ادھر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں آئینی ترمیمی بل 2024پرمشاورت کی گئی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سنیٹرکامران مرتضیٰ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں آئینی ترمیمی بل 2024کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اس دوران مولانافضل الرحمان کو دیے گئے آئینی ترمیمی بل کے مسودے پر بھی مشاورت کی گئی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے مختصراً جواب دیا اور کہا کہ آپ کو جمہوریت کا دن مبارک ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp