ماہرہ خان کی بیٹے کے ہمراہ منفرد تصویر سوشل میڈیا پروائرل

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان آئے روز سوشل میڈیا پر اپنی منفرد تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ہمراہ بیٹے کی خوبصورت و یادگار تصویر شیئر کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسپتال کے کمرے سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، مذکورہ تصویر میں انہیں اپنے اکلوتے بیٹے اذلان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 24 برس کی عمر میں اپنی پوری دنیا کو دیکھتے ہوئے، جس کی نظریں مجھ پر ٹکی ہیں۔ ’صرف میرا ایک اذلان‘۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اداکارہ تنقید کی زد میں

ماہرہ خان نے لکھا کہ اللّٰہ میرے اذلان اور تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش و خرم، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ انہوں نے لکھا کہ میرے بیٹے سمیت تمام بچے صحیح راستے کا انتخاب کریں اور ہمیشہ شر سے محفوظ رہیں۔ آمین

’جیسا کہ میری امی کہتی ہیں، ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب، آمین، انشاء اللّٰہ‘۔

یہ بھی پڑھیں: وہ پاکستانی اسٹارز جنہیں سوشل میڈیا کی بدولت شہرت ملی

واضح رہے ماہرہ خان اور ان کے سابق شوہر علی عسکری نے 2007 میں شادی کی، 2010 میں ان کے بیٹے اذلان خان کی پیدائش ہوئی۔ ماہرہ خان اور علی عسکری نے 2015 میں راہیں جدا کرلی تھیں۔ تاہم گزشتہ برس ماہرہ خان نے کاروباری شخص سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’عوامی لیگ کے مجرموں کو دیکھتے ہی گرفتار کریں‘، مشیر داخلہ کی پولیس کو سخت ہدایات

آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

ٹرمپ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے اور وہاں تشدد ختم ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جینیفر لوکیٹا

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی