رات کے اندھیرے میں جوڈیشری کو ختم کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، سینیٹروکیل علی ظفر

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کی سینیٹر و سینیئر وکیل علی ظفر کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم رات کے اندھیرے میں کی جارہی ہے، عوام اور اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لیا جائے تو یہ جمہوریت پر قبضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس، عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو پیروی سے روک دیا

سینیٹر علی ظفر کے مطابق  کوشش یہ ہورہی ہے کسی طرح جوڈیشری کو ختم کیا جائے، ہم یہ جنگ یہاں بھی لڑیں گے اور باہر بھی لڑیں گے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ ہم جوڈیشری کو ختم نہیں ہونے دیں گے، یہ سیاست میں ملاوٹ کو فروغ دے رہے ہیں، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ: حکومتی اراکین اسمبلی کے اسلام آباد سے باہر جانے پر پابندی

انہوں نے کہا ہے کہ  184 تھری میں یہ آئینی عدالت بنارہے ہیں،  ہمارا آئین عدالتوں کو جو آزادی دے رہا ہے  یہ اس پر حملہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp