قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم بل پاس کروانے کے لیے درکار ووٹوں کے حصول کے لیے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار اور دیگر حکومتی عہدیداروں نے بلوچستان نیشنل پارٹی سے رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بی این پی (مینگل) نے وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا
بولچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم میں حمایت کے لیے حکومتی عہدیداروں نے سردار اخترمینگل کے علاوہ مجھ سے بھی رابطہ کیا ہے۔
سینیٹر جان بلیدی کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے لیے نیشنل پارٹی سے مشاورت ہوئی ہے، نیشنل پارٹی حکومت کا ساتھ دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کل قومی اسمبلی میں پیش ہونے کا امکان، عدلیہ سے متعلق کیا تبدیلیاں زیرغور ہیں؟
سینیٹر جان بلیدی کا مزید کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم کی نیشنل پارٹی حمایت کرے گی۔