دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، صنعت کے رہنماؤں، اور حکومتی عہدیداروں کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتے ہوئے، 29 سے 31 اکتوبر 2024 کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 8 ویں عالمی سرمایہ کاری فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی دارالحکومت ریاض میں فیوچر ایوی ایشن فورم کا آغاز
اس فورم کا موضوع: (لامحدود افق: آج کی سرمایہ کاری، کل کی تشکیل) ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
فورم میں 5000 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے اور 500 مقررین مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے۔
اس میں 200 سیشنز کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں عالمی ماہرین اور رہنما مختلف اہم مسائل جیسے موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی چیلنجز، سرمایہ کاری کے مواقع، مصنوعی ذہانت، اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: بار بار دیکھنے کی ہوس
یہ فورم عالمی سرمایہ کاری کے مواقع، اقتصادی استحکام، جدت طرازی اور جیوپولیٹیکل صورتحال جیسے اہم موضوعات پر بھی روشنی ڈالے گا۔