ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔
چین کے شہر ہولنبئیر کے موقی ٹریننگ بیس میں جاری ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور چین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا
چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا، اس حوالے سے پیشگوئی کی جارہی ہے کہ فائنل میچ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ہوگا۔
خیال رہے کہ ایشن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی جو گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی تھی۔