ہمارے کچھ ایم این ایز حکمرانوں کی گود میں جاکر بیٹھ گئے، شیر افضل مروت

پیر 16 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہمارے کچھ ایم این ایز حکمرانوں کی گود میں جاکر بیٹھ گئے، ان کے حوالے سے پارٹی جلد فیصلہ کرےگی۔

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمارے 5 ایم این ایز کو اغوا کرکے پنجاب ہاؤس میں رکھا ہے، جبکہ 2 ایم این ایز بیرون ملک تھے، جن کو کہا گیا کہ واپس نہ آؤ لیکن وہ پھر بھی آگئے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ لگتا ہے کہ انہوں نے کمٹمنٹ کی ہوئی تھی، لیکن پارٹی جلد اس حوالے سے فیصلہ کرے گی، کیونکہ عمر ایوب نے پہلے ہی ہدایات کی ہوئی تھیں کی سارے لوگ روپوش ہوجائیں۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ایوان مکمل ہی نہیں، اس لیے آئینی ترمیم کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں دی جارہیں، جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے سینیٹرز کا انتخاب ابھی تک نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ فارم 47 پر جو لوگ منتخب ہوکر آئے ہیں ان کو آئینی ترمیم کے لیے ووٹ دینے کا کوئی حق نہیں۔

شیر افضل مروت نے مزید کہاکہ پولیس نے ہم پر جو الزامات لگائے ہیں وہ ثابت کرے، ورنہ میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف 193 کا استغاثہ دائر کرنے جارہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp