پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی کو رہا کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، احمد چٹھہ اور دیگر کو رہا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان
اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ 8 ستمبر کو ہونے والے اسلام آباد جلسہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے گرفتاریاں عمل میں لائی تھیں۔
دوران سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ کہ کیا ملزمان سے کچھ برآمد ہوا ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔
پراسیکیوٹر نے ملزمان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں، ان میں کم از کم سزا 3 سال ہے، لہٰذا ضمانت منظور نہ کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں ہمارے کچھ ایم این ایز حکمرانوں کی گود میں جاکر بیٹھ گئے، شیر افضل مروت
بعد ازاں اے ٹی سی جج نے 30،30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔