بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر تشدد: بھارت میں سیریز کی منسوخی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ شائقین نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر تشدد کے باعث کرکٹ سیریز کی منسوخی کا مطالبہ کردیا، ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف انڈیا کی ہوم سیریز پر ناراضی کا اظہا کیا گیا اور سیریز کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووا سے تعلق رکھنے والے ہندو جانا جگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے بھارت اور بنگلہ دیش کے میچز نہیں ہونے چاہییں۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور کھلاڑی پر مقدمہ درج

بھارت میں اب ہندو تنظیموں کی جانب سے سیریز منسوخی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، گروپ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک میچز نہیں ہونے چاہییں جب تک مظالم بند نہ ہوں، میچز کی جلد از جلد منسوخی کے لیے بھارتی بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ شائقین کا ایک بڑا حصہ اس بات پر خوش ہے کہ ان کو بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے لیکن دوسری طرف ہندو انتہا پسند تنظیموں نے سیریز کو منسوخ کرنے کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر چند مداحوں نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف تشدد کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم انڈیا کی کرکٹ سیریز کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کیس میں نامزد شکیب الحسن دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا بیان آگیا

5 اگست کو عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے، فرقہ وارانہ جھڑپوں میں اقلیتی برادری کے 1ہزار سے زیادہ مکانات اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ بنگلہ دیش میں اقلیتی مذہبی فرقے کی کم از کم 22 عبادت گاہوں پر مبینہ طور پر حملے ہوئے۔

واضح رہے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سب کے درمیان، ہندوستان میں کچھ شائقین اس حقیقت سے خوش نہیں ہیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں اور 3 ٹی20 پر مشتمل کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ میچز کے دوران کئی مقامات پر مظاہروں کا عندیہ بھی دے رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp