’لڑائی جھگڑا ختم‘، گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی نے تازہ ویڈیو میں کیا پیغام دیا؟

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے درمیان جھگڑے کی تاریخ ہے، لائیو کیمرے پر وہ جارحانہ بات چیت کرتے ہوئے پکڑے گئے، آخری بار ایسا آئی پی ایل 2023 میں ہوا تھا، تاہم اگلے ایڈیشن میں وہ ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘گوتم گمبھیر کو پتا نہیں کس بات کا غصہ رہتا ہے’: انڈین صارفین کا گوتم گمبھیر کی وائرل ویڈیو پر ردعمل

ویرات کوہلی اپنے کریئر میں ایک طویل سفر طے کرچکے ہیں، جارحانہ بلے باز سے زیادہ ان دنوں وہ ہندوستانی بیٹنگ آرڈر میں اینکر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ گوتم گمبھیر اب ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ ہیں، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بھارتی کرکٹ کے دو عظیم بلے بازوں کے مابین بات چیت کا ایک ٹیزر شیئر کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کے پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اس ٹیزر میں ویرات کوہلی کہتے ہیں؛ تو ہم یہاں ہیں، ہم نے ایک لمبا فاصلہ طے کیا ہے اور تمام ’مصالحوں‘ کو ختم کر دیا ہے، جس پر گوتم گمبھیر جواب دیتے ہوئے اسے ایک اچھی شروعات قرار دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کو ہلی کے حق میں نعروں پر گوتم گمبھیر کا مداحوں کو غیر مناسب اشارہ

’مجھے یاد ہے جب آپ نے آسٹریلیا میں وہ بمپر سیریز کھیلی تھی جس میں آپ نے ڈھیروں رنز بنائے تھے اور اس نے آپ کو اس زون میں پہنچا دیا تھا۔ اور میرے لیے بالکل ایسا ہی تھا جب میں نیپئر میں کھیلا تھا۔ اور اگر میں پیچھے مڑ کر دیکھوں تو کیا میں مزید ڈھائی دن تک بلے بازی کرسکتا ہوں۔‘

جھگڑوں پر کوہلی اور گمبھیر کے تاثرات

ٹیزر ویڈیو میں ویرات کوہلی اپنے ہیڈ کوچ کو مخاطب کرتے ہوئے دریافت کیا کہ جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اور آپ کی اپوزیشن کے ساتھ تھوڑی سی بات چیت ہوتی ہے، تو کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ آپ کو زون سے باہر جانے پر منتج ہوگا یا اس نے آپ کو زیادہ حوصلہ افزائی کی راہ پر گامزن کیا۔

مزید پڑھیں: 2027 ورلڈ کپ میں کوہلی اور روہت ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

گوتم گمبھیر مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں؛ مجھ سے زیادہ جھگڑے تو آپ نے کیے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ آپ اس سوال کا جواب مجھ سے بہتر دے سکتے ہیں، جس پر کوہلی بھی ہنستے ہوئے کہتے ہیں؛ میں صرف توثیق کی تلاش میں ہوں، میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ یہ غلط ہے، میں چاہتا ہوں کہ کوئی کہے ہاں، یہ صحیح طریقہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کی رمضان اور عیدین سے متعلق فلکیاتی پیشگوئی

گہری دھند کے باعث بنگلہ دیش میں اہم دریائی راستوں پر فیری سروس معطل

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس پہلی بار 181 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

بنگلہ دیش قومی انتخابات سے پہلے 28 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

طویل فنی سفر کا اختتام، جنوبی کوریا کے اداکار 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ویڈیو

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

ونٹر اکانومی، بلوچستان کی خوبصورت وادیاں ملکی معیشت کے لیے کتنی اہم؟

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن