سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ اور وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اب سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے شروع کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں مکانات، رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے

وزیر ورکس علی حسن زرداری کا کہنا تھا کہ حیدر آباد ڈویژن میں 3545.39 کلومیٹر پر 219 سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سکھر ڈویژن میں 319 کلو میٹر پر 27 سڑکیں خراب ہوئیں۔ دادو کی 178 سڑکیں خراب ہوئی ہیں، جن کی لمبائی 124.81 کلومیٹر ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلی کو سڑکوں کی تصاویر دکھا کر حالات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر پی اینڈ ڈی اور وزیر ورکس کو مشترکہ اجلاس کی ہدایت کرتے ہوئے تمام متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے کاموں کی لاگت کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ماضی قریب میں بنی سڑکوں کی انکوائری کرانے کا حکم دیا ہے۔

میئر کراچی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے۔ کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع میں سڑکوں کے پیچ ورک کی ضرورت ہے۔ یہ تمام سڑکیں بارشوں میں خراب ہوئیں۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی کی سڑکوں کا سروے کر رہےہیں۔ سروے میں یہ بھی معلوم کر رہے ہیں وہ سڑک کب خراب ہوئی۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سیلابی صورت حال، نشیبی علاقے زیر آب، سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تعمیر یا مرمت کی گئی سڑکیں وقت سے پہلے خراب ہوئی ہیں تو انکوائری کریں۔ انکوائری کریں کہ سڑک کس نے بنائی اور کیوں خراب ہوئی۔ جس نے بھی سڑکوں کا ناقص کام کیا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ سڑکوں کی مرمت یا تعمیر کا کام بہترین معیار کا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت