سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پنجاب کا انتخابی شیڈول جاری کردیا

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کرد یا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پنجاب کے عام انتخابات 14 مئی کو کرائے جائیں گے اور کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 10 اپریل تک دائر کی جا سکیں گی۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپیلیٹ ٹربیونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کر دے گا جبکہ نظر ثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 19 اپریل تک کوئی بھی امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکے گا جبکہ انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منگل 4 اپریل کے روز پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے 8 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا تھا اور یہ فیصلہ سپریم کورٹ نے کالعدم کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟