عمران خان عید کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے ، اسد عمر

بدھ 5 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان عید کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے ۔ آج کے اجلاس میں انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئینی طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم آئین سے بغاوت کر رہی ہے ۔ عمران خان کے خوف سے یہ اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ آئین بھی توڑ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج رات ملک کے 75 شہروں میں حقیقی آزادی کی جانب بڑھنے کے قدم کا جشن ہوگا ۔

اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے کیوں کہ ان کا عدلیہ مخالف بیانیہ برے طریقے سے پٹ چکا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار

کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، جسٹس باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود گوتم گمبھیر کا مستعفی ہونے سے انکار

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا